اے پربھو ہم تیرے در پر سجدہ کرنے آئے ہیں اپنے اپنے دل نذرانے لے کے تیرے گھر آئے ہیں (۱)
تیری عظمت کے گُن گائیں ، تیرے پیار کے نغمے سنائیں
تیری پرستش حمد و ثنا سب مل کر کرنے آئے ہیں
(۲)
دھرتی کی یہ خلقت ساری ، اور فلک کی فوج وہ بھاری
مکتی داتا جان کے تجھ کو پیار دکھانے آئےہیں
(۳)
پیار کا بہتا ساگر تُو ہے ، ہر ذرّ ے میں پنہاں تُو ہے
خالی دلوں کو بھر دو یسوع جی پیاس بجھانے آئےہیں
(۴)
گرتےہوؤں کو تُو نے سنبھالا ، پاپوں کی کیچ سے ہم کو نکالا
شکر گزاری کرتے ہوئے ہم درشن پانے آئے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.