اے میرے محبوب بندے سن میری
تجھ سے یزداں کو شکایت ہے یہی
تو نے کیوں پہلی محبت چھوڑ دی
تو نے کیوں شیطان سے کی دوستی
1
غور کر اپنی نظر اوپر اٹھا
دیکھ تو کتنی بلندی سے گرا
توبہ کر کے اب اٹھا دستِ دعا
تیری خدمت میں نہاں اس کی خوشی
2
تو نہ گر توبہ کرے گا اے بشر
پھر تیری تاریک ہو گی رہ گزر
ٹھوکریں کھاتا پھرے گا در بدر
پھر ہنسے گی تجھ پہ تیری بے بسی
3
تیری خاطر المسیح نے دکھ سہا
موت پہ جو فتح پا کر جی اٹھا
وہ منجی ہے وہی مالک تیرا
اس نے دی ہے جو گناہ سے مخلصی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.