اَے خُدایا میرے اندر ایک سمندر ہے اندھیرے کا ۱
اَے خُدایا میرے اندر ایک سمندر ہے اندھیرے کا
دِل میں اُلجھن، پریشانی، باپ آسمانی بھار یہ میرا اُٹھا
جانچ مُجھے خُدا، او پرکھ مُجھے خُدا، مُجھ میں کیا خطا ہے؟
دیکھ اِس دِل میں، آزما لے مُجھے مُجھ میں کیا گُناہ ہے؟
آج سے چھوڑتا ہُوں مرضی اپنی
لے یہ دِل، زبان، یہ جان بھی ہے تیری! آہا آہا
۲
مُجھے دھو کے صاف کر دے، معاف کر دے، میرا بوجھ اُتار
خُودی مُجھ سے نکال دے، اور ڈال دے مُجھ میں سچا پیار
دِل ٹٹول کے دیکھ، او مَن کو کھول کے دیکھ، مُجھ میں کیا خطا ہے؟
خیالوں کو جان، میرے دِل کو پہچان، مُجھ میں کیا گُناہ ہے؟
یِسُوؔع میں ہُوں پیاسا، ہُوں میں گنہگار
رُوح کی تازگی دے، مُجھے کر بیدار! آہا آہا
۳
میں سَجدہ کرتا ہُوں، پڑتا ہُوں تیرے قدموں میں
خُود غرضی میری توڑ دے اور موڑ دے مُجھے پاپوں سے
گھیر لے مُجھے، چھُپالے مُجھے، یِسُوؔع اپنے خُون میں
داغوں کو ڈھا، گُناہوں کو مِٹا یِسُوؔع اپنے خُون سے
آج سے چھوڑتا ہُوں مرضی اپنی
لے یہ دِل، زبان، یہ جان بھی ہے تیری
یِسُوؔع میں ہُوں پیاسا، ہُوں میں گنہگار
رُوح کی تازگی دے، مُجھے کر بیدار! آہا آہا
مُجھے صاف کر، مُجھے معاف کر، اور تیار کر
اور بیدار کر، مُجھے بیدار کر!!!
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.