اے خداوند خدا ، تو ہے سنتا دعا تو تسلی میری ، تو صبر ہے میرا ۱
تیری کھیتی ہوں میں، اور ہیکل بھی ہوں
تیرا مسکن ہوں میں ، اور مقدس بھی ہوں
روحِ ابنِ خدا ، یونہی تعریف میں
زندگی کا سفر ،ہو بسر یہ میرا
۲
میں گھٹوں تو بڑھے ، میں جھکوں تو اٹھے
میں مروں تو جئے، میں چھپوں تو دکھے
خونِ یسوع مجھے ، روز دھوتا رہے
میں خداوند کا ہوں، ہو فخر یہ میرا
۳
میری آواز میں ، تیرا سنگیت ہے
کلوری کے خدا ، تو میرا میت ہے
آنکھ روشن رہے ، تجھ کو تکتی رہے
تیری آغوش میں ، اب ہو سر یہ میرا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.