اَے جواں پاکستان کو سنواریں نوجواں آپ یِسُوؔع کو پُکاریں برُائیوں کو چھوڑ کے اب آگے بڑھنا ہے وفاداری میں نمبر لیں مسیحی نوجواں دیانتداری میں نمبر لیں مسیحی نوجواں ۱
ادب سے بولتا ہو جو (او او)
اِنصاف سے تولتا ہو جو (آ آ)
پیسے بچاتا ہو، وقت پہ آتا ہو
اُس کی تلاش میں ہے سارا جہاں
ایمانداری میں نمبر لیں مسیحی نوجواں
تابعداری میں نمبر لیں مسیحی نوجواں
۲
جس میں ہو سیکھنے کی رُوح (او او)
علم کی جس میں آرزُو (آ آ)
بند کر کے آنکھیں بھروسہ کر لیں
اُس کی تلاش میں ہے سارا جہاں
محنّت کرنے میں نمبر لیں مسیحی نوجواں
آگے بڑھنے میں نمبر لیں مسیحی نوجواں
۳
یِسُوؔع پہ جو ہو قُربان (او او)
جس کا ہو پکا اِیمان (آ آ)
دُعا وہ کرتا ہو، بائبل بھی پڑھتا ہو
عمل وہ کرتا ہو، مالک سے ڈرتا
خاکساری میں نمبر لیں مسیحی نوجواں
پرہیزگاری میں نمبر لیں مسیحی نوجواں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.