اے دُنیا کے لوگو اُونچی آواز کرو
گاؤخوشی کے گیت اُس کا گُنگان کرو
عبادت کرو اُس کی عبادت کرو
۱
یاد رکھو کے وہی اِک خدا ہے
ہم کو یہ جیون اُسی نے دیا ہے
اُس چراگاہ سے ہم سب ہیں آئے
حمد و ثنا کے ہم گیت گائیں
رب کا تم شکر کرو اُونچی آواز کرو
۲
نام خداوند کتنا مبارک
میرا خداوند کتنا بھلا ہے
رحمت ہے اُس کی صدیوں پرانی
وفا کا ازل سے یہی سلسلہ ہے
اُس پر ایمان دھرو
اُس کے گھر آؤ چلو
۳
شکرِ خداوند کرتے ہی جائیں
رب کے مسح سے بھرتے ہی جائیں
ہیکل میں اُس کی ہم جا رہے ہیں
رُکنا نہیں ہے بڑھتے ہی جائیں
دِل کو تیار کرو
یسوع سے پیار کرو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.