آواز اٹھائیں گے ہم ساز بجائیں گے ہے یسوع مسیح اپنا یہ گیت سنائیں گے ۱
سنسار کی خوبصورتی میں ہے روپ جو تیرا ہے
ان چاند ستاروں میں ہے عکس جو تیرا ہے
مہما کی تیری باتیں ہم سب کو بتائیں گے
۲
دل تیرا خزانہ ہے اک پاک محبت کا
تھا پا نہ سکا کوئی ساگر ہے تُو الفت کا
ہم تیری محبت سے دل اپنا سجائیں گے
۳
نہ دیکھ سکا ہم کو تو پاپ کے ساگر میں
ہے بن کے منش آیا آکاش سے ساگر میں
مکتی کا تُو داتا ہے ہم سب کو بتائیں گے
۴
تُو پریم کا داتا ہے تُو پریم ہی دیتا ہے
جو پریم کرے تجھ سے وہ جیون پاتا ہے
ہم پریم کی یہ باتیں دنیا کو بتائیں گے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.