عرشِ بریں سے یسوع انسان بن کے آیا دنیا میں رحمتوں کا سامان بن کے آیا ۱
ظاہر میں تھا وہ مفلس اس میں نہیں مضائقہ
باطن میں انبیا کا سلطان بن کے آیا
۲
اس آنسوؤں کی وادی میں کیا مجھے خطر ہے
جب کہ میرا مسیحا چوپان بن کے آیا
۳
اُچھلا خوشی سے ماں کے تب پیٹ میں یوحنا
جب ان کے گھر میں یسوع مہمان بن کے آیا
۴
ہر قوم ہر بشر کی خاطر بنا وہ انساں
ہر دردِ دل کا جان و پہچان بن کے آیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.