اپنوں کو تو اِس دُنیا میں سب پیار کرتے ہیں دُشمن کو بھی پیار کرنا مسیحا سکھاتے ہیں ۱
اِک گال پر جو مارے چانٹا دُوجا گال بھی دینا
لے جائے کوئی اِک میل جبراً دو میل تُم ساتھ جانا
اپنوں کو تو اپنا سب کچھ سب لوگ دیتے ہیں
غیروں پر بھی سب کچھ لُٹانا مسیحا سکھاتے ہیں
۲
اپنوں کو جیسے ویسے ہی اپنے پڑوسی سے پیار کرو تُم
یسوعؔ مرا تیرے پاپوں کی خاطر یہ وشواس کرو تُم
اپنوں پر تو لوگ یہاں پر اعتبار کرتے ہیں
لیکن خُدا پر وشواس کرنا مسیحا سکھاتے ہیں
۳
جو دے تُم کو کانٹے اُس کا دامن پُھولوں سے بھر دو
یسوعؔ نے تُم کو معاف کیا ہے تُم بھی معاف کر دو
اپنوں کو تو گناہوں کی معافی سب لوگ دیتے ہیں
دُشمن کو بھی معاف کرنا مسیحا سکھاتے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.