اپنے قوی ہاتھ کو بڑھا یسوع پاک روح کا مسح کر عطا پاک روح ہاں پاک روح پاک روح کی آگ سے گرما (۱)
جیون سُونا اس سے ہو آباد جائے گا
روحِ پاک جب میرے دل میں آئے گا
پاکیزگی ہی ہوگی پھر پاکیزگی
یسوع کے لہو سے دل دھل جائے گا
(۲)
ابدی خوشی دلوں میں سما دے
یسوع میری بگڑی بنا دے
کروں میں منادی دے دے قوت
یسوع مجھے بولنا سکھا دے
(۳)
تیری میں نجات کی گواہی دوں
یسوع تیرے پیار کی گواہی دوں
گناہوں کو معاف تو نے کیا ہے
تیرے ہی فضل کی گواہی دوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.