اپنے ہاتھ بڑھا کر سارے یسوع کو بلائیں

Apnay hath barrha kar saray Yesu ko bulayain
آزادی، متفرق نغمات| اسمبلیز آف گاڈ، روح کی خوشی، تمجیدِ مسیحا| 38|
+
اپنے ہاتھ بڑھا کے سارے یسوع کو بلائیں
مالا بنا کر گیتوں کی یسوع کو پہنائیں
(۱)
یسوع ہی وہ ہستی ہے جس کی سجدہ واجب ہے
سر جھکے اُس کے آگے بس یہی مناسب ہے
ہم آواز ہو کر سارے گیت اُس کے گائیں
(۲)
سارے معبودوں میں تنہا یسوع قدرت والا ہے
اپنے کاموں کی بدولت اُونچی عظمت والا ہے
اپنے دل کے آنگن میں سارے یسوع کو بسائیں
(۳)
اُس کی پر ستش کرنے سے بندھن ٹوٹتے جاتے ہیں
صحرا اور میدانوں میں چشمے پھوٹتے جاتے ہیں
تخت بنا کر پرستش کا سارے یسوع کو بٹھائیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector