آؤ آؤ یسوع پاس آؤ وہی بلاتا ابھی تھکے ماندے بوجھ سے دبے ہو مکتی داتا یسوع پاس آؤ ۱
یسوع مسیح کی پکار کو سن کر دھیان کیوں دیتے نہیں
جگ میں اتنی مصیبت اٹھاتے محنت کرتے چین نہ پاتے
۲
اب بھی جگہ ہے بھائیو بہنو موقع پھر ملتا نہیں
دن ہے بھائیو گزرا جاتا دنیا میں اندھیرا چھاتا
۳
کال اور مری اور لڑائیوں کو دیکھ کر توبہ کیوں کرتے نہیں
پیشن گوئیاں پوری ہوتیں واپس آتے سارے یہودی
۴
یسوع مسیح نے تمہارے واسطے اپنی جان دے دی
سولی چڑھ کے لہو بہایا تاکہ ہووے کفارہ ہمارا
۵
یسوع مسیح کے نام کے سوائے مکتی ملتی نہیں
اسی میں ہے پاپ سے رہائی وہی دیتا خوشی بھائی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.