انجیل کو پھیلانا ، یہ کام ہمارا ہے منجی کا زمانے میں ، یہ نام پیارا ہے ۱
چھیڑیں گے وہی نغمے یسوع کے اشاروں پر
تکلیفوں کا کیا کہنا ، مرنا بھی گوارا ہے
۲
کندھوں پہ صلیبیں ہوں انجیل ہو ہاتھوں میں
دنیا کو بتا دیں گے یسوع ہی کفارہ ہے
۳
تثلیث کے نعرے پھر ، گونجیں گے فضاؤں میں
ابلیس ہوا لرزاں اس جوش نے مارا ہے
۴
نبیوں میں تیری عظمت ، حشمت ہے فرشتوں میں
آنکھوں کا وہ تارا ہے مریم کا دلارا ہے
۵
ہم خون کا ہر قطرہ ہس ہس کے بہا دیں گے
دل اس سے منور ہے احسان یہ بھارا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.