آنند سے بھر کر جائیں گے ہم

Anand se bhar kar jaenge hum
ایذا رسانی، آمدِ ثانی | روح کی خوشی| 32|
+
آنند سے بھر کر جائیں گے ہم
سب گاتے ہوئے صیون کی طرف
۱
سارے جگت میں کوئی آنند نہیں
میرے پیارے پربھو نے بتایا صحیح
دکھ اور مصیبت اُٹھاؤ گے پیارو
تھوڑی سی دیر اب باقی رہی
۲
مصر کو چھوڑ کر بھائیو پار اب چلو
اور بنجر زمین میں صرف ڈیرا کرو
کنعانی دیس پر نظر اُٹھاؤ
کیونکہ ہمیں یہاں سدا رہنا نہیں
۳
مارہ رفیدم میں آؤ گے لیکن
یسوع پر پورا بھروسہ دھرو
وہی لے جائے گا وہی بچائے گا
وعدہ کبھی اُس کا ٹلتا نہیں
۴
یسوع کے ساتھ ساتھ چلو
اور مصر کی خواہشوں کو چھوڑو سبھی
تبعیرہ کے بے دینوں کے پاپوں میں
بھائیو تم ہر گز ملو ہی نہیں
۵
سؤرگ پر ہمارا وطن ہے ایک ہی
جہاں سے آئے گا پیارا یسوع مسیح
صیون کے گانے گائیں گے مل کر
دکھ اور تکلیف وہاں ہو گی نہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector