امن ہو، امن ہو، امن ہو، امن ہو

Aman ho, aman ho, aman ho, aman ho
متفرق نغمات| نعیم ہیری| عمانوئیل نذیر مانی| 8|
+
امن ہو، امن ہو، امن ہو، امن ہو
اے خدا امن ہو، اے خدا امن ہو
۱
آگ میں جل رہے ہیں صیحونی یہاں
جل رہا ہے فلسطین بھی دیکھئے
امن کی فاختہ کے ہیں پر جل گئے
ہاتھ اپنے اٹھا کر یہ سب ہی کہو
۲
عالمی امن خطرے میں ہے دوستو
امن سے سب مسائل کو حل تم کرو
کیوں اندھیرے ہمارا مقدر بنیں
روشنی بن کے آگے ہی بڑھتے چلو
۳
رب نے ہم کو بنایا وفا کے لئے
تیرگی میں ہمیشہ ضیا کے لئے
نامِ مذہب پہ کب تک ہے لڑنا ہمیں
امن سے تم خدا کی زمیں پر رہو
۔۔۔
(اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کے پسِ منظر میں امن کے لیے دُعا)
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector