Loading

آخری نرسنگا پھونکا جانے والا ہے

Akhri narsinga phoonka janay wala hai
آمدِ ثانی | عارف راجرز بھٹی| پادری حزقی ایل سروش| سیالکوٹ کنونشن| 5|
+
آخری نرسنگا پھونکا جانے والا ہے
تیرا میرا سب کا یسوع آنے والا ہے
تُو کہاں ہوگا، تُو کہاں ہو گا
۱
پہلے جو مسیح میں موئے وہ جی اُٹھیں گے
باقی ہم جو زندہ ہوں گے بدل جائیں گے
پل بھر میں یہ سب کچھ دیکھو ہو نے والا ہے
۲
تیری دولت تیری طاقت کام نہ آئیں گی
جن چیزوں سے پیار ہے تجھ کو ساتھ نہ جائیں گی
سب چیزوں کا خاتمہ جلدی ہونے والا ہے
۳
تیرے دِل کے دُکھ اور غم یہ بڑھتے جائیں گے
بیت گئے جو لمحے تیرے ہاتھ نہ آئیں گے
دُنیا میں تُو تنہا ہی رہ جانے والا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector