Loading

آج جھومے زمیں آسماں گا رہا ہے

Aj jhoome zameen aasman gaa raha hai
کرسمس| روح کی خوشی| 7|
+
آج جھومے زمیں آسماں گا رہا ہے
فلک سے زمیں پر خدا آ گیا ہے
خدا آ گیا ہے، خدا آ گیا ہے
۱
ڈر گئے گڈرئیے کہ یہ کیا ہُوا
دیکھا جب نُور اِک فرشتے کا
کیسی یہ خوشی ہے کیسا مژدہ ملا
سب کے دِلوں میں اِک غنچہ کھِلا
آج نورِ مسیحا ہر طرف چھا گیا ہے
۲
چمکا ستارا آسماں پہ نیا
دیکھا جب مجوسیوں نے ہو گئے نہال
کہنے لگے چلو ہم بھی چلیں
جا کے اُس شافی کو سجدہ کریں
آج جگمگ جگمگ سارا جہاں ہے
۳
آؤ سب مسیحیو چلو ہم بھی چلیں
جا کے اپنے شاہ کا نظارہ کریں
بیت لحم میں جو خوشیاں ہیں آج
آؤ ہم بھی اپنے دِلوں میں بھریں
آج ارضِ بریں اک نیا آسماں ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector