Loading

اگرچہ گنہگار ہوں اس کو پسند ہوں

Agrcha gunehgar hun usko psnd hun
ارنسٹ مل، غزلیات، عشائے ربانی| ارنسٹ مل| حمید دیس| اسمبلیز آف گاڈ، تمجیدِ مسیحا| 33|
+
اگرچہ گنہگار ہوں اس کو پسند ہوں
میں تو خدا کے پیار کا احسان مند ہوں
1
مجھ کو کیا ہے اس کی محبت نے سرفراز
پہلے حقیر پست تھا اب سربلند ہوں
2
وہ زور مل گیا ہے مسیح کے خون سے
شیطاں کی طاقتوں پہ بھی میں فتحمند ہوں
3
جس دن سے پی لیا ہے مۓ زندگی کا جان
اس دن سے دیسؔ میں تو بڑا ہوشمند ہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector