اے روحِ پاک مجھے جینا سکھا یسوع کے لئے
اے روح پاک مجھے مرنا سکھا یسوع کے لئے
۱
دشمنوں کے گھیرے میں مجھے دے دے زباں
ایذا رسانی کے دوراں مجھے کر دے جواں
اے روحِ پاک مجھے دُکھ سہنا سکھا یسوع کے لئے
۲
ایمانداروں سے بھی محبت کرنا سکھا دے
پڑوسیوں سے بھی چاہت کرنا سکھا دے
اے روحِ پاک معاف کرنا سکھا یسوع کے لئے
۳
مکاری کا لبادہ اُتار دینا بھی سکھا دے
لالچ کا پیمانہ توڑ دینا بھی سکھا دے
اے روحِ پاک چھوٹا بن جانا سکھا یسوع کے لئے
۴
ابلیس کی فوجوں پر فتح پانا بھی سکھا دے
روحوں کو جیتنے کا اب بوجھ بھی سکھا دے
اے روحِ پاک معمور رہنا سکھا یسوع کے لئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.