Loading

اے پیارے پیارے یسوع مجھ کو بچانے والے

Ae pyaare pyaare Yesu mujh ko bachane wale
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 5|
+
اے پیارے پیارے یسوع مجھ کو بچانے والے
مر کے صلیب پر تُو مجھ کو چھڑانے والے
۱
اتنے پیار کو بھی کافی نہ جان کر تُو
اپنا بدن لہو تک مجھ کو کھلانے والے
۲
ہوں زندگی کی روٹی آئے جو پاس کوئی
بھوکا نہ ہوگا ہرگز مژدہ سنانے والے
۳
زندہ ہوں مَیں وہ روٹی اُتری جو آسماں سے
جئے سدا جو کھائے سب کو بتانے والے
۴
روٹی جو تجھ کو دُوں گا وہ تو ہے گوشت میرا
دنیا کی زندگی کے لیے سکھانے والے
۵
ہے بے بیان رحمت یہ ہوئی عاصیوں پر
قادر خدا تُو ہو کر ہم پاس آنے والے
۶
کیسے پیار سے تُو ہم سب کو ہے بھلاتا
آجاؤ سب جو تھکے اور بوجھ اُٹھانے والے
۷
اس سرِ پاک میں تم مجھ کو قلب میں لے لو
تسکین سب کو دوں گا ہیں غم جو کھانے والے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector