اے پاک روح ، میری روح کو چھو
میرے دل میں اتر، کر اسے پاک تو
(۱)
تو ہی تو ہر طرف، دیکھوں میں جس طرف
میں جہاں بھی رہوں، ہو تو ہی روبرو
(۲)
میری سوچوں میں تو ، میری باتوں میں تو
تجھ سے باتیں کروں، مجھ سے کر گفتگو
(۳)
میرے سنگ تو چلے ، دن ہو یا شب ڈھلے
تجھ سے لپٹا رہوں، ہے میری آرزو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.