اے میرے رب میرے یہوواہ خدا حمد تیری میری ضرورت ہے تو ہے میری خوشی، میری رونق تو ہی میری یسوع عبادت ہے ۱
تیری آنکھوں میں جھانک کر دیکھا
پیار ہی پیار تھا بھرا اُن میں
دل میں تیرے شبیہ تھی میری
ہاتھ پہ تیرے میری صورت تھی
۲
کانچ کے ہیں کھلونے دل اپنے
ٹوٹ جاتے ہیں پیار کے سپنے
نہ کبھی چھوڑے گا مسیحا ہمیں
کس قدر اُس کی ہم پر رحمت ہے
۳
ہر مصیبت کا حل ہے تُو ہی مسیح
نام تیرا فقط محبت ہے
تو ہی سب کچھ ملؔ کا یسوع
وہ تو مٹی کی ایک مورت ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.