Loading

اے مسیحی نوجواں، غافل نہ بن ہوشیار ہو

Ae Masihi nojawan, ghaafil na ban hoshiyaar ho
یوتھ| سموئیل پال| روح کی خوشی| 6|
+
اے مسیحی نوجواں، غافل نہ بن ہوشیار ہو
تُو سپاہی فوجِ یزداں کا ہے تُو تیار ہو
۱
جو ہیں بھٹکے اُن کو راہِ زندگی بتلائے جا
خود سنبھل اور دوسروں کو بھی یہی سکھلائے جا
ہاتھ میں تلوار روح کی اور دِل میں پیار ہو
۲
دُور منزل ہے تیری اور راستہ بھی ہے کٹھن
پھر جہاں کی لذتوں پہ آتا کیوں تیرا ہے من
یہ نہیں دُنیا تیری تُو چھوڑ اِس سنسار کو
۳
جو ہیں راہی تھک گئے تُو آپ اُن کا ساتھ دے
جو ہیں پیچھے رہ گئے اُن کو بڑھا کے ہاتھ دے
اور تنہا رہ گئے جو آپ اُن کا یار ہو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector