اے مسیحی جواں قوم کے پاسباں

Ae Masihi jawaan, qaum ke paasbaan
یوتھ| سیالکوٹ کنونشن| 55|
+
اے مسیحی جواں قوم کے پاسباں
آج تُو ہے کہاں آج تُو ہے کہاں
۱
ڈھونڈتی ہے صدائے کلیسیا تجھے
پوچھتی ہے نوائے مسیحا تجھے
تُو کہاں ہے میری قوم کے نگہباں
آج تُو ہے کہاں آج تُو ہے کہاں
۲
تجھ کو درپیش ہے دار کا مسئلہ
تیرے پیشِ نظر قوم کا مسئلہ
میری ملت کی منزل کے زندہ نشاں
آج تُو ہے کہاں آج تُو ہے کہاں
۳
تجھ پہ یزداں کی رحمت کاسایہ رہے
ہر جگہ تیری سیرت کا چرچا رہے
تُو رہے تا ابد شادماں شادماں
آج تُو ہے کہاں آج تُو ہے کہاں
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector