Loading

اَے مالک دونوں عالم کے

Ae Maalik dono aalam ke
فاردز ڈے، پنتکست ؍ روح القدس، متفرق نغمات، صبح| سیالکوٹ کنونشن| 4|
+
اَے مالک دونوں عالم کے
تیری تعظیم ہو سبھوں سے
لائق تعریف کون کر سکے
اَے فیض معمور
۱
آفتاب کا نُور باد ِبہار
پھُولوں پھلوں کے باغ گلزار
شان تیری کرتے ہیں آشکار
اَے فیض معمور
۲
آرام محبت صحت بھی
کُل نعمتیں اور زندگی
تیری ہی بخشش ہیں سَب ہی
اَے فیض معمور
۳
تُو ہی نے اپنے بیٹے کو
بخشا کہ پاک کفارہ ہو
شُکر ہمیشہ تیرا ہو
اَے فیض معمور
۴
تُو نے پاک رُوح ہمیں بخشا
جو چشمہ ہے محبت کا
کرتا وہ برکتیں عطا
اَے فیض معمور
۵
تُو نے ہے کی نجات عطا
اور فضل و رحمت بے بہا
بدلے میں تُجھ کو دیں ہم کیا
اَے فیض معمور
۶
آسمانی باپ قادر غفور
تیرے ہم رہیں نِت مشکور
ہماری نذریں کر منظور
اَے فیض معمور
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector