اے خداوند ہر نیا دن
تیرے نام سے میں شروع کروں
تیرا شکر کروں تیری حمد کروں
تجھ کو ہی جلال میں دوں
۱
میری سانسوں کو تُو نے سنبھالا
میری آنکھوں کو بخشا اُجالا
گئے دن کی تھکن کو مٹا کے
میری رات کو صبح میں ڈھالا
ہر گھڑی پہ ہر پہر میں
تیرے نام کا مَیں ذکر کروں
۲
اپنے ہاتھ کو مجھ پہ بڑھا دے
میری راہوں کو سیدھا بنا دے
روح پاک کی ہو رہنمائی
مجھے اپنے لہو میں چھپا دے
ہو بابرکت اور جلالی
ہر اک دن جو بسر کروں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.