اَے خُدا کمال کے چشمے مُجھے حمد کی طاقت دے تیری اُلفت بے قیاس ہے قائم ہے وہ ازل سے تیری رحمت کیا عظیم ہے وُہ آسمان سے بالا ہے اپنے فیض سے سَب خطائیں تو ہی بخشنے والا ہے ۱
ابنِ عذرا تُو مسیحا ہُوا میرا مددگار
تیرے کرم سے میں ہُوں گا دُکھوں کے دریا سے پار
جب میں بھٹکی بھیٹر کی مانِند تھا آوارہ اور حیران
اپنا خُون بہا کے پایا تُو نے مُجھے اَے چوپان
۲
زِندگی بھر گاتا رہُوں تیرے فضل کی سپاس
اپنے کرم سے خُداوند رَکھ تُو مُجھے اپنے پاس
بھٹک جانے کے لئے تو اِمتحان ہیں بے شُمار
پر مُجھے کچھ خوف نہیں ہے کیونکہ تُو ہے مددگار
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.