اے گنہگار اے گنہگار کیوں غافل سوتا ہے اب جاگ کہ تیرا مددگار یسوع بُلاتا ہے ...
(کورس)
میں مانتا ہوں میں جانتا ہوں
کہ یسوع منجی ہے
اور اُس کے ساتھ ہاں اُس کے ہاتھ
آسمان کی کنجی ہے
۱
اے گنہگار بے کس لاچار
دِن گزرا جاتا ہے
اب ہو نجات کا طلب گار
یسوع بلاتا ہے
۲
اے گنہگار اب ہو بیدار
کیوں دُکھ میں رہتا ہے
اگرچہ تُو ہے خطاکار
یسوع بلاتا ہے
۳
اے گنہگار اے بے قرار
کیوں مرنا چاہتا ہے
اگرچہ تُو ہے خطاکار
یسوع بلاتا ہے
۴
اے گنہگار کیوں ہے بیزار
تُو کیوں شرماتا ہے
دیکھ کیسا یہ عجیب پیار
یسوع بلاتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.