اَے چھوٹے شہر بَیت لَحم تُو کیسا ہے خاموش آسمان پر تارے روشن ہیں تُو خواب میں ہے مدہوش پر تیرے تارِیک کُوچوں میں اِک نُور ہے نُمودار قدیم زمانوں کی اُمید آج تُجھ میں ہے آشکار ۱
فِرشتے اُس کے جنم کا اِعلان اَب کرتے ہیں
خُدا کی حمد اور صلح کا وہ گِیت سُناتے ہیں
مسیح مولُود ہے مریم سے اِنسان تُو اَب مت سو
سب آؤ مل کر دیکھو تم عجیب محبت کو
۲
خاموشی میں اِک بیش بہا بخشش ہے نُمودار
آسمانی برکتوں کا اَب ہر دل میں ہے اِظہار
ہر عاجز رُوح میں اَے خُدا تو داخل ہوتا ہے
اور تائب گنہگار کو بھی قبول تُو کرتا ہے
۳
اَے بچے پاک معصوم ! تُجھ سے دُعا مانگتے ہیں
جب ہم بھی سب تکلیفوں میں تجھ کو پُکارتے ہیں
جب کہ محبت اور اِیمان دروازہ کھولتے ہیں
تب تےری پاک پیدائش کا ہم جلوہ دیکھتے ہیں
۴
اَےبَیت لَحم کے بچے پاک ہمارے دِل میں آ
فروتن دل میں پیدا ہو نیک دلی کر عطا
پیغام فرشتے دیتے ہیں خُدا سے ہوا میل
آاور ہم میں سکونت کر تُو اَے عمانوایل
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.