اچھی باتیں ہیں بے کار اچھے کام جو نہ ہوں
بُرے کام ہیں وہ کام تیرے نام جو نہ ہوں
۱
دیکھو تاروں کو کیسے چمکتے ہیں وہ
جھلملاتے ہیں کیسے دمکتے ہیں وہ
۳
دیکھو کلیوں کو کیسے مہکتی ہیں وہ
دیکھو چڑیوں کو کیسے چہکتی ہیں وہ
۴
دیکھو سورج کو کیسے چمکتا ہے وہ
اور شعاؤں سے کیسے دمکتا ہے وہ
۵
دیکھو بادل کو کیسے گرجتا ہے وہ
اور کیسے مزے سے برستا ہے وہ
۶
ہوگا سورج بے کار یہ شعائیں جو نہ ہوں
کیسے ہوگی برسات یہ گھٹائیں جو نہ ہوں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.