اب کہاں ہے وہ پہلا سا پیار

Ab kahan hai woh pehla sa pyar
ایذا رسانی، دعا| 4|
+
اب کہاں ہے وہ پہلا سا پیار
وہ جذبہ، دُعا میں جُکھنا بار بار
ہو ذرہ سوچ تُو کہاں سے گِرا
او کر لے گُناہوں کا آج اقرار ہو
۱
دُکھ یِسُوؔع کی خاطر تُو سہتا ہے
نیک کاموں میں مگن رہتا ہے
بِنا اُلفت یہ محنت بے کار
۲
کر خُدا سے محبّت دِل و جاں سے
اپنی مانند کر اُلفت ہر اِنسان سے
اِیمانداروں کی پہچان ہے پیار
۳
تُو جن سے خفا ہے اُنہیں معاف کر
اپنی غلطیاں مان اور دِل صاف کر
زندگی کا نہیں اعتبار
۴
اگر یِسُوؔع مسیح سے سچا پیار ہے
اُس کی خاطر جان دینے کو تیار ہے
پھر ہی ہوگا مُوثر پرچار
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector