اب آمد یسوع کی ہے قریب
اب تو دُنیا کو بتائے جا
ہوں گے لاکھوں قدوسی اُس کے ساتھ
یسوع جب بادلوں پہ آئے گا
۱
دیکھیں گے وہ بھی جنہوں نے تھا چھیدا
پیٹیں گے چھاتی ہزاروں
بھاگیں گے وہ سب موت سے ڈر کر
گر پڑو ہم پر پہاڑو
وہاں رونا پڑے گا دِن رات
یسوع جب بادلوں پہ آئے گا
۲
ازلی و ابدی حکم کرے گا
نرسنگوں کو تم بجاؤ
اپنے فرشتوں کو بھیجے گا جا کر
لوگوں کو عدالت میں لاؤ
اچھے دانے رکھے گا یسوع پاس
بھوسے کو آگ لگائے گا
۳
وقت پہچانو نیند سے جاگو
اب وہ گھڑی ہے قریب
روشنی کے ہتھیار لگاؤ
دُنیا کی چھوڑو پریت
کریں مل کر یسوع کی ہم تعریف
یسوع اب بادلوں پہ آئے گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.