آسمانی پھول مسیح کے ہم ہیں
جن کو وہ دل سے پیار کرتا
اور جو اُن کو ضرورت ہوگی
روزانہ خوشی سے دے گا
۱
وہ سردی بارش میں سنبھالتا
اور جب شیطان مجھ کو ڈراتا
مسیح میری مدد کرے گا
اور اپنا ہاتھ مجھ پر رکھتا
۲
وہ پھولوں کو سڑنے نہ دے گا
ہاتھ اپنے سے تر کرے گا
اور بخشتا ہے اُگنے کی طاقت
روشنی اور سورج دیتا ہے
۳
رات ہوتے ہی ہم تھکے ماندے
آسمانی پھول سونے کو ہیں
اور آخری رات وہ خود آئے گا
اور ہمیں گھر لے جائے گا
۴
آسمانی مالی پھر پھولوں کو
آسمان پر خود لگاتا ہے
آسمانی پھول مسیح کے ہم ہیں
اور وہ ہماری روشنی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.