Loading

آسمانوں پر سبھی تیرا جلال گائیں

Aasmaanon Par Sabhi Tera Jalaal Gaayen
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 17|
+
آسمانوں پر سبھی تیرا جلال گائیں
تیری سلامتی زمین پر نیک نیت پائیں
۱
تعریف تیری کر کے ہم تجھ کو کہیں مبارک
سجدہ کر کے ہم تجھے ، تیری عظمت گائیں
۲
شکر تیرا کرتے ہیں اے قادر مطلق خدا
تجھی سے اے خداوند باپ کی شفقت پائیں
۳
اور تُو ہی خدا کا ہے برّہ تُو ہی فرزندِ خدا
بیٹے کے وسیلہ سے گناہوں کی معافی پائیں
۴
رحم کی ہے التجا سب کی اٹھاتا جو خطا
دعا ہماری کر قبول ہیں مانگتے دعائیں
۵
باپ کے دہنے جو بیٹھا ہے تُو ہے وہ پاک تر
آقا ہے عظیم تر گائیں تیری ثنائیں
۶
اے مسیح یسوع کہ جو ہے ساتھ روح پاک کے
ہو کہ جلال باپ میں ہم پر کرم فرمائیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector