آسماں کا خدا بلاتا ہے
پیار سے یہ تجھے وہ کہتا ہے
بیٹے آ جا
جو بھی ہے جیسا بھی ہے ، جہاں بھی ہے
پاپوں کو لہو سے دھلا لے
جیون نیا تُو بسا لے
۱
پاپوں کو معاف کرتا، زخموں کو صاف کرتا
قاتل ہو یا شرابی، وہ سب کو پاک کرتا
سن لے صدا
۲
بوجھ اُٹھائے گا وہ ، آنسو سکھائے گا وہ
روح کی معموری سے ، جینا سکھائے گا وہ
سن تو ذرا
۳
دل نہ سخت کرنا ، روح نہ برباد کرنا
جیون کا کیا بھروسہ، یسوع کو شاد کرنا
یہی ہے دعا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.