آرزو مجھ کو مسیحا ہے تیرے دیدار کی
جان عاشق ہے تیری شیرینی گفتار کی
۱
نام تیرا زندگی ہے ذات تیری ہے حیات
زندگی مُردوں کی تُو اور ہے شفا بیمار کی
۲
اے خداوندِ مسیح ہے تُو ہی رب العالمیں
قدرتِ حق ہے تُو ہی صورت ہے تُو ستّار کی
۳
ابنِ آدم ابنِ مریم اور ہے ابنِ خُدا
عقل ہے حیران اِس میں عاقل و ہُشیار کی
۴
آسماں کے بھید تُو نے کشف عالم پر کئے
مدح کرتا ہوں میں ہر دَم کاشف الاسرار کی
۵
برکتیں دونوں جہاں کی ہم کو حاصل ہو گئیں
مدح خوانی ہم کریں کونین کے مُختار کی
۶
جنگ کرتے ہیں شیاطیں تیرے بندوں سے یسوع
ہے ضرورت ہم کو تیری روح کی تلوار کی
۷
دافعِ درد و الم اے رافعِ رنج و محن
ہے شفا بیمار کی تُو اور دَوا آزار کی
۸
اے مریضوں کی دَوا اے حامیِ درماندگاں
جلد لے آ کر خبر اِس بندۂ بیمار کی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.