آؤ ساتھ مسیح کے ، مل کر دکھ اُٹھائیں
تاکہ اُس کی آمد کے دن گیت خوشی کے گائیں
ہم نہ گھبرائیں ، ہم بڑھتے جائیں
۱
دکھوں میں یسوع کے جو شرکت کر لے گا
زندہ امیدوں سے وہ دامن بھر لے گا
دکھ سہنے میں ملتی ہے پاکیزگی ہم کو
غم کھانے میں ملتی ہے سنجیدگی ہم کو
چھوٹا سا غم سہہ کر کیوں نہ بڑی مسرت پائیں
ہم نہ گھبرائیں ، ہم بڑھتے جائیں
۲
ساتھ تیرے یسوع ہے دکھوں سے نہ ڈر تو
بسر زندگی ساتھ مسیح یسوع کے کر تو
جان دے کر ہم سب کی اس نے جان بچائی
دکھوں میں ہم کیوں نہ دیں یسوع کی گواہی
بخشے گا جلال جو ہم کو ہم اس کے ہو جائیں
ہم نہ گھبرائیں ، ہم بڑھتے جائیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.