آؤ کریں خدا کا شکر سجدے میں سر جھکائیں ہم
لے کے نیاز حق پسند اُس کے حضور جائیں ہم
۱
اُس کا رحم ہے بے بیاں اُس کا فضل ہے بے حساب
دی ہیں جو ہم کو نعمتیں کیسے اُنہیں گنائیں ہم
۲
قوموں کے آگے ہوں گواہ وہ ہے ہمارا بادشاہ
ساتھ ہمارے کیا کِیا آؤ اُنہیں بتائیں ہم
۳
موت کے سائے میں جو تھے بیٹھے ہوئے تھے نا اُمید
جس نے دی ہم کو روشنی نور وہی دکھائیں ہم
۴
باپ نے ہم کو دے دیا تاکہ ہمارا بھائی ہو
بیٹا نہ ہم سے ہو خفا آؤ اُسے منائیں ہم
۵
جیسے محبت اُس نے کی ہم بھی کریں لاچاروں سے
اُس نے بچایا ہے ہمیں اَوروں کو اب بچائیں ہم
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.