آؤ چلیں یسوع سے ملنے ، ہم سب جو دکھیارے ہیں آخر ہم اُن کی پرجا ہیں ، اور وہ راج دلارے ہیں 1
اک اک کر کے جاؤ مل لو لیکن سنگت بہتر ہے
ایسی راہ میں ساتھ ملے تو ، سمجھو لاکھ سہارے ہیں
2
وہ ہیں گویا پیار کی منزل ، جس کو پانے جاتے ہیں
اس تک لیکن وہ پہنچیں جو اک دوجے کے پیارے ہیں
3
پیار کی راہ میں سب کی خاطر ، جس نے جان گنوائی تھی
وہ تیرے ہیں اور نہ میرے ، لیکن یہ کہ ہمارے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.