آؤ بات کریں یسوع سے جو سنتا اور بولتا ہے
وہ تو رحمت برکت والے سب دروازے کھولتا ہے
۱
اپنے مانگنے والوں کو وہ سچی نعمتیں دیتا ہے
جو اُس پر ایمان ہے لاتا اُس کو پھر نہ بھولتا ہے
وہ تو رحمت برکت والے سب دروازے کھولتا ہے
۲
وہی فکر ہے سب کی کرتا وہ سب کا رکھوالا ہے
وہی موت اور ہر طرح کے خوف کے بندھن توڑتا ہے
وہ تو رحمت برکت والے سب دروازے کھولتا ہے
۳
جو پا لیتے ہیں یسوع کو ابدی خوشیاں پاتے ہیں
اُس کے پاس کمی نہ ہر گز جو یسوع کو پوجتا ہے
وہ تو رحمت برکت والے سب دروازے کھولتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.