آنکھوں میں حیا کے موتی ہونٹوں پر لہو کی سرخی

Aankhon mein haya ke moti honton par khoon ki surkhi
شادی بیاہ، عورتوں کے گیت| 27|
+
آنکھوں میں حیا کے موتی، ہونٹوں پر لہو کی سرخی
ہاتھوں میں وفا کی مہندی، میں سجا کر آئی ہوں
آخر میں دلہن ہوں، دلہا کی دلہن ہوں
۱
دھک دھک دھڑکے دل کہ دلہا آتا ہے
چھن چھن باجے پائل ساجن آتا ہے
کانوں میں صدائیں اُس کی ، سانسوں میں وفائیں اُس کی
۲
پیارے دلہا آ یہ دلہن کہتی ہے
لینے جلدی آ سہاگن کہتی ہے
بس اب رہا نہ جائے تجھ سے ، کہتی تیری دلہن تجھ سے
۳
شہنائی کی گونج میں دلہا آتا ہے
سکھیو، جھانکو، دیکھو پیارا آتا ہے
سینے میں کچھ گیت ہیں چنچل، نینوں میں ایمان کا کاجل
۴
لہو بہایا یسوع نے میں صاف ہوئی
اُس کے خون کی برکھا سے میں پاک ہوئی
پوجا تیری کام ہے میرا، یسوع راجا نام ہے تیرا
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector