Loading

آنا تیرا اے مسیحا پُرجلال

Aana tera ae Masiha purjalaal
آمدِ ثانی | 6|
+
آنا تیرا اے مسیحا پُرجلال
تیری آمد بادلوں پہ باکمال
۱
ساری قومیں آنے والی ہیں وہاں
یسوع ہو گاتخت پہ منصف جہاں
ہوں گے ظاہر ایک دن قوموں کے حال
۲
پوری ہوتی جاتی ہیں نبوتیں
بحر و بر کی ہل جائیں گی قوتیں
چاند تارے ہو جائیں گے پائمال
۳
اپنی دلہن مسیح لے جائے گا
گنہگار اس دھرتی پہ رہ جائے گا
ہر طرف ہر چیز کو ہوگا زوال
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector