آمد یسوع ہے سر پر خوف سے تُو دھیان کر ابنِ اللہ آ رہا ہے اُس کا نہ اپمان کر ۱
پھونک کر تُو رکھ قدم اور ہوش سے تُو کام لے
وقت توبہ آ چکا ہے اس کی تُو پہچان کر
۲
آئے گا چرنی میں وہ اور عالمِ غربت میں وہ
تُو بھی تو چرنوں میں اس کے اب خودی کا دان کر
۲
دیکھ چرنی میں پڑے گا سامنے منجی تیرے
وصلِ یسوع کے لیے اب دیکھ کر سامان کر
۳
غرض ہے غافل کی تجھ سے خاک کے پتلے ذرا
گر ملاقاتِ مسیح چاہے تو شاں قربان کر
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.