عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید کرتے فرشتے

Aalam-e-Bala par Khuda ki tamjeed karte farishte
کرسمس، ارنسٹ مل| 31|
+
عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید کرتے فرشتے
زمین پہ اُن کو جن سے وہ راضی صلح کا پیغام دیتے
داؤد کے شہر میں مجسم ہُوا یسوع مسیح ہمارا
کامل خُدا کامل انسان یسوع مسیح ہمارا
۱
پورب میں دیکھو چمکا ستارہ رستہ بنانے کو
شاہراہ بنے گا یقیناً یہ بچہ رب سےملانے کو
۲
گڈرئیے بھی آئے برّے اُٹھائے سجدہ کرنے کو
گناہ سے مبرّا کنواری سے جنما برہ اُٹھانے کو
۳
جان منجی یسوع مسیح سے خوش ہے کنواری کی
شمعون یوحنا راہ تھے تکتے ربّ کے دُلارے کی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector