آجا میرے ہاں یسوع
میرے دِل میں آ جا تُو
۱
مَیں سراپا کم تریں، مَیں اِس لائق ہوں نہیں
کہ تُو ہو مہماں، یسوع!
۲
مہربانی کی نظر! اپنے بندے پر تُو کر
مَیں ہوں ناتواں، یسوع!
۳
مجھ سے جو ہوئی خطا، کر معاف اے خُدا
دِل تا ہو تاباں، یسوع!
۴
کچھ نہ کچھ پیار ہے ، اَور بھی درکار ہے
کر دے دِل جوشاں ، یسوع!
۵
گرچہ مَیں ہوں کم ذہیں، راز ہا اپنے شیریں
کر مجھے بیاں، یسوع!
۶
میرا دِل تیرا محل، جس میں تُو رہے ازل
شاہِ آسماں ، یسوع!
۷
تاکہ مَیں رہوں سدا، تیرا پیار پُر وفا
ہو تُو پاسباں ، یسوع!
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.