Loading

آج فرشتوں نے خوش ہو کر حمد کے نغمے گائے ہیں

Aaj farishton ne khush ho kar hamd ke naghme gaye hain
کرسمس| اے نیر| پرویز عمانوایل| حسن زیدی| 33|
+
آج فرشتوں نے خوش ہو کر حمد کے نغمے گائے ہیں
دھرتی کا ہر درد مٹانے دیکھ منجی آئے ہیں
۱
رومی قیصر کی جانب سے جاری اک فرمان ہوا
اسم نویسی کا پھر ہر سو چرچا اور اعلان ہوا
یوسف اور مریم بھی اپنے نام لکھانے آئے ہیں
۲
کپڑے میں لپٹے یسوع کا چرنی میں دیدار ہوا
اک بچے کی صورت میں ہے یزداں کا اوتار ہوا
اپنا پیار دکھانے یسوع اِس دنیا میں آئے ہیں
۳
امن و صلح کی خوشخبری کو دنیا میں مشہور کرو
جنگ اور نفرت کے سائے کو اس دنیا سے دور کرو
آزادی اور پیار کے پرچم گھر گھر میں لہرائے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector