Loading

آج آمد ہے جہاں میں صاحبِ لولاک کی

Aaj aamad hai jahan mein Saahib-e-Laulaak ki
کرسمس| واعظ| سیالکوٹ کنونشن| 33|
+
آج آمد ہے جہاں میں صاحبِ لولاک کی
بادلوں پر ہے سواری مالکِ افلاک کی
۱
خالقِ ارض و سما جب اِس زمیں پر آ گئے
منزلت افلاک سے ہو کیوں نہ بڑھ کر خاک کی
۲
جب سُنا شیطان نے یسوع زمیں پر آ گئے
پِیٹ کر موذی نے سر کوجان اپنی چاک کی
۳
آدم اور حوا کو اُس نے چالبازی سے ٹھگا
مل گئی اب خاک میں شیخی بڑے چالاک کی
۴
روح کی تلوار لے کر آ گیا پیارا مسیح
سخت مشکل بن گئی ہے جان پر سفاک کی
۵
وہ بہادر قاتلِ شیطان ہے ابنِ خُدا
نام جِس کا سُن کے جاتی جان ہے ناپاک کی
۶
ہو نِڈر شیطاں نے دُنیا کو کِیا برباد تھا
حالتِ انساں ہی دیکھو کیسی دہشت ناک کی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector