Loading

آگیا پسر خدا بگڑی بنانے کے لیے

Aagaya pisr-e-Khuda bigdi banaane ke liye
کیتھولک کلیسیا، کرسمس| ہوشعنا| 6|
+
آگیا پسر خدا بگڑی بنانے کے لیے
بسترِ غفلت سے دنیا کو جگانے کے لیے
۱
اس لیے ہوا مجسم وہ کلام زندگی
مثل ڈاکو سینکڑوں کو بخشوانے کے لیے
۲
عرش میں بھی ہم نے اس کو چین لینے نہ دیا
فرش پہ بلوا لیا سولی اٹھانے کے لیے
۳
وہ ہوا پیدا ہماری روح بچانے کے لیے
ہم ہوئے پیدا فقط اس کو ستانے کے لیے
۴
اس جہاں کے واسطے خوش وقت ہوگا وہ سماں
جب ہوا تیار تھا وہ خون بہانے کے لیے
۵
اے دل غافل سے سوا یسوع تیری مکتی نہیں
لاکھوں پھرتے ہیں جہاں میں ورغلانے کے لیے
۶
اے مسیحا مفلس و نادار ہے یہ خاکسار
ما سوائے دل نہیں کچھ اَورلانےکےلیے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector