عابدو دن ہو مبارک دیکھنا نو روز کا زندگی میں دن دوبارہ آگیا نو روز کا ۱
دھوم ہے گھر گھر منائی جا رہی ہیں شادیاں
دیکھ لو خود چار سو غوغا مچا نوروز کا
۲
در فلک شاغل فرشتے ہیں خدا کی حمد میں
اور فرش پہ بھی ہے گانا ہو رہا نوروز کا
۳
کر گئے رحلت جہانِ نادار سے لاکھوں بشر
دن نہیں یہ دیکھنا اُنہیں ملا نوروز کا
۴
شکر ہو تمجید ہو چونکہ ہمیں خالق نے پھر
روح بچانے کے لیے موقع دیا نو روز کا
۵
قلبوں میں ہو عاقبت کا شوق اور خوفِ فنا
باخوشی تب ہی منانا ہے روا نوروز کا
۶
اے مسیحا نظر کیا تجھ کو چڑھائے خاکسار
ہے یہ دل ناقص فقط تحفہ ادا نوروز کا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.