نیا سال ہو مبارک ساری کلیسیا کو
لکھاری:
فاختہ ورشپ لائبریری
مطالعات:
85
نیا سال ہو مبارک ساری کلیسیا کو
خوشیوں کے گیت گاؤ سارے جہاں والو
آ آ آ آ
۱
خوشیاں ہیں چار سُو اور پُر نور ہیں نظارے
دیکھو کھِلے ہیں غنچے اور گاتی ہیں بہاریں
اے سارے زمیں والو خوشیوں کے گیت گاؤ
۲
سال گزشتہ میں بھی سنبھالا ہمیں خدا نے
دُکھوں مصیبتوں سے نکالا ہمیں خُدا نے
شکر و ثنا کے تحفے اُس کے حضور لاؤ
۳
تاریکی و گناہ سے دیتا نجات سب کو
چھوڑو لڑائی جھگڑے بڑھنے دو محبت کو
حکمِ خُدا یہی ہے تُم سب کو یہ بتاؤ